ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جاوید تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینجمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر ندیم جاوید 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل اور وفاقی کابینہ کے مشیر رہے۔ ڈاکٹر ندیم جاوید وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے۔ ان کو سٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔