'کرپشن کے الزام پر پی ڈی ایم حکومت کے 14 وزیر گرفتار ہو سکتے ہیں'

ججز کا کام انصاف دینا ہوتا ہے، دورے کرنا نہیں۔ ہمیں ججز کے دورے نہیں، بولتے ہوئے فیصلے چاہئیں۔ ججز کو چاہئیے اس طرح کے واقعات کے مقدمات جلدی سنیں اور فیصلے سنائیں۔ جب آپ کے پاس ایسا چیف جسٹس ہو جو انصاف نہیں دے سکتا تو پھر قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججوں کو ایسے دورے کرنے پڑتے ہیں۔

10:18 PM, 19 Aug, 2023

نیا دور
Read more!

پی ڈی ایم حکومت میں شامل وزرا نے عمران خان کے بیانیے کا جواب دینے کے لئے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی، یہ ایک نالائق ٹیم تھی۔ خبر ملی ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کے ادارے پی ڈی ایم حکومت میں شامل وزرا کی کرپشن پر کیسز تیار کر رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ڈی ایم حکومت کے 14 وزیر ایف آئی اے اور نیب کی پکڑ میں آ سکتے ہیں۔ یہ کہنا ہے مبشر لقمان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل سے باہر نہیں آئیں گے، ان کی کئی کیسز میں گرفتاریاں ہونی ہیں۔ یہ گرفتاریاں پہلے ہی ہو جانی تھیں مگر ان کو چیف جسٹس بندیال بچاتے رہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج جڑانوالہ کا دورہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے آج آنے والے دنوں کا ٹریلر دکھا دیا ہے۔

مزمل سہروردی کے مطابق ججز کا کام انصاف دینا ہوتا ہے، دورے کرنا نہیں۔ ہمیں ججز کے دورے نہیں، بولتے ہوئے فیصلے چاہئیں۔ ججز کو چاہئیے اس طرح کے واقعات کے مقدمات جلدی سنیں اور فیصلے سنائیں۔ جب آپ کے پاس ایسا چیف جسٹس ہو جو انصاف نہیں دے سکتا تو پھر قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججوں کو ایسے دورے کرنے پڑتے ہیں۔ عمران خان جنرل ضیاء الحق سے بڑے قصور وار ہیں کیونکہ جس بندے کو عربی میں قرآن نہیں پڑھنا آتا اس نے قوم کو ریاست مدینہ کے پیچھے لگا رکھا تھا۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں