بھارت ایل او سی پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے، پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے، آئی ایس پی آر

07:15 AM, 19 Dec, 2019

نیا دور
پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بیپن روات کا بیان ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی دنیا کی توجہ شہریت ترمیمی بل (کیب) پر ہونے والے مظاہروں سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف بیپن روات کا بیان ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی دنیا کی توجہ شہریت ترمیمی بل (کیب) پر بھارت میں ہونے والے مظاہروں سے ہٹانے کی کوشش ہے۔

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالات کسی بھی وقت کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کسی بھی قسم کی کشیدگی نے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔



یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو روز قبل آزاد کشمیر کے دو مختلف سیکٹرز میں بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزیدخبریں