ابرار الحق کے گانے پر مقدمہ دائر کرنے والے وکیل عدنان اصغر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار نے ’ چمکیلی‘ گیت میں وویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ لے کر مرد حضرات کی تضحیک کی ہے اور مردانگی کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
وکیل عدنان اصغر نے مزید کہا کہ گانے میں بار بار مرد ذات کو نیچا دکھانے والے الفاظ کا استعمال گیا گیا ہے۔
انہوں نے گانے کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکا بارات لے کر جاتا ہے لیکن اس گانے میں یہ کام لڑکی کر رہی ہے جو کہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہر مقدمہ اپنی نوعیت کے حساب سے عدالت میں جاتا ہے، میرا مقدمہ سول کورٹ میں ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلوکار ابرار الحق اپنے گانے کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جس طرح انہوں نے گانے میں مرد ذات کی عزت خراب کی اس پر سب سے معافی بھی مانگیں۔
یاد رہے کہ معروف گلوکار ابرار الحق کا ویڈنگ سانگ ’ چمکیلی‘ 7 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔