پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، استعفوں کے معاملے پر بات چیت

01:44 PM, 19 Dec, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسبملی کے پارلیمنٹ سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

اسپیکرہاؤس کے زرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں شبلی فراز نے اسپیکر کو استعفوں کے معاملے پر پارٹی کے فیصلے سے اگاہ کیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان کے تمام ایم این ایز کے استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں۔

شبلی فراز نے اسپیکر کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام ممبران ایک ساتھ استعفے منظور کروائیں۔
اسپیکرقومی اسمبلی کا جواب میں کہنا تھا کہ استعفوں سے متعلق فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیغام موصول ہورہے ہیں کہ وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے اور ان پر دباؤ ہے ۔

زرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں کے معاملے کا شکور شاد کے استعفے کے تناظر میں بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد استعفیٰ منظورہونے کے بعد عدالت گئے اور اپنے استعفیٰ کو دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ۔

ذرائع اسپیکر یاوس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے درمیانی راستہ نکالنے کیلئے اسپیکر کو پیغام بھیجوایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے فون پر اور رابطہ کر کے اسپیکر کو استعفے نہ منظور کرنے کی درخواست کر چکے ہیں۔


مزیدخبریں