فہد حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان اور تحریک انصاف کے حلقوں میں الجھن کی صورتحال چل رہی ہے اور اس کا حکومت کو فائدہ ہو رہا ہے۔ عمران خان نے اسمبلیوں کے توڑنے کا وقت بھی اس لیے دیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس دوران ان کو مرکز سے کوئی فائدہ حاصل ہو جائے مگر ان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں حالات میں واضح ہو جائیں گے۔ حکومت ہر آپشن پر غور کررہی ہے۔ اگر اسمبلیاں ٹوٹ جاتی ہیں تو اس وقت جو بہترین آپشن ہو گی، حکومت اس طرف جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں اگلے الیکشن وقت پر ہو جاتے ہیں تو اس میں ملک کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کی بھی جیت ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کو شور شرابہ کرنے سے جلد الیکشن کی تاریخ مل جائے گی تو ایسا ممکن نہیں ہے۔