عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 2 جنوری تک ملتوی

عدالت نے پولیس سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو کہ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

01:45 PM, 19 Dec, 2023

نیا دور

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری کردی ملتوی کردی گئی۔

اسلام آبادڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کےمعاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

معاون وکیل نےدوران سماعت عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ سلمان صفدرلاہور میں مصروف ہیں۔ پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے پولیس سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو کہ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت بحالی کی درخواست خارج کی۔

واضح رہے کہ مئی میں شاہ محمود قریشی کو سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوام کو پر تشدد مظاہروں کے لیے اشتعال دلانے کے الزام میں 10 مئی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں