'احسن بھون کا چیف الیکشن کمیشن پر اعتراض الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے'

ایک ضلع کی دو نشستوں کے لیے جتنی آبادی ہونی چاہئیے حافظ آباد کی آبادی اس سے کم ہے۔ حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے کے لیے 60 روز ملے تھے مگر اس دوران بار کونسل کی جانب سے کوئی اعتراض آیا اور نہ احسن بھون کی جانب سے۔

10:04 PM, 19 Dec, 2023

نیا دور
Read more!

ایک ضلع کی دو نشستوں کے لیے جتنی آبادی ہونی چاہئیے حافظ آباد کی آبادی اس سے کم ہے۔ حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے کے لیے 60 روز ملے تھے مگر اس دوران بار کونسل کی جانب سے کوئی اعتراض آیا اور نہ احسن بھون کی جانب سے۔ یہ مجموعی طور پر الیکشن کے عمل کو تکنیکی اور سیاسی بنیادوں پر سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ہی نظر آتا ہے۔ یہ کہنا ہے فوزیہ یزدانی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں جہانگیر خان جدون نے کہا حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کو احسن بھون نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد وہ اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے مگر ہائی کورٹ نے انہیں الیکشن کمیشن میں بھیج دیا۔ الیکشن کمیشن اس پر فیصلہ سنا چکا ہے۔

اعجاز احمد نے کہا مولانا فضل الرحمان ابھی کابل نہیں گئے، وہ بااثر حلقوں کے ساتھ مشاورت کیے بغیر افغانستان نہیں جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان واحد شخصیت ہیں جو اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سید صبیح الحسنین کے مطابق احسن بھون کا قانونی اور سیاسی حلقوں میں خاصا اثر و رسوخ ہے۔ ان کا اعتراض نجی معاملہ ہے جو مس فائر ہو گیا۔ سینیئر وکلا بھی اس پر متفق نہیں ہیں۔

نوخیز ساہی نے بتایا سیالکوٹ ن لیگ کا گڑھ رہا ہے، 2018 کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی مقبولیت کے باوجود انہیں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں