’شہباز شریف برطانوی اخبار اور صحافی کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیں گے‘

09:34 AM, 19 Feb, 2020

نیا دور
شہباز شریف اس وقت پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور اپنے بھائی میاں محمد نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ لندن موجودگی کے دوران ہی کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک برطانوی صحافی پر کیس کیا تھا کہ ڈیوڈ روز نامی صحافی جس کا تعلق برطانی اخبار ڈیلی میل سے ہے، اس نے میرے خلاف ایک جھوٹی خبر دی ہے اور اس خبر سے میرے گھر والوں کو نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف کے اس کیس پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اپنا کیس واپس لے لیں گے کیونکہ کیس دائر کرتے ہوئے انہوں نے کافی حقائق نہیں لکھے جس کی وجہ سے ان کا کیس بہت کمزور ہو گیا ہے۔ ممکن ہے کہ شہباز شریف اپنا کیس واپس لے لیں گے۔

مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھی تجزیہ نگار سعید قاضی حقائق تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل پروگرام میں بیٹھے تجزیہ نگار سعید قاضی نے بھی حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈیلی میل نے بھی شہبازشریف کے خلاف ایک سوال نامہ تیار کر لیا ہے جسے وہ عدالت میں پیش کریں گے۔

اس سوال نامے میں بیان کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے پیسے کس طرح 2012 تک استعمال کئے ہیں۔ اسی پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے بھی خوب تیاری کر لی ہے۔

عارف حمید بھٹی نے اپنے ساتھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے باہر ہی حل ہو جائے گا اور شہباز شریف اپنا کیس واپس لے لیں گے کیونکہ وہ کمزور ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں