اسپیکر کے بعد الیکشن کمیشن کا گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

09:40 AM, 19 Feb, 2021

نیا دور
اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر اسپیکر قومی ا سمبلی اسد قیصر نے قید اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر الیکشن کمیشن نے گرفتار رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کا اجراء ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔جبکہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں