ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے، پولنگ اسٹیشن347 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوا.
ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی فائرنگ ہوئی۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51گوجرانوالہ میں بھی کئی مقامات پر بے نظمی دیکھنے میں آئی، صوبائی وزیر محمود الرشید کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا گیا۔
مریم نواز نے لکھا کہ یہ ووٹ چور حکومت آپ کا ووٹ چوری کرنے کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی جیت ان کے لئے موت سے بد تر ہے۔ ان چوروں کو آپ نے ہر حال میں روکنا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھنی ہے۔ عوام نے الحمدُللّہ شیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اب اس فیصلے کی حفاظت باقی ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1362733191379836929
تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے رہنما عثمان ڈار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن رہیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، اس ظلم اور بربریت کا مقابلہ ڈٹ کر کریں گے! انتشار اور غنڈہ گردی کی سیاست بلند حوصلے اور جرات سے ہار رہی ہے! میں تمام کارکنان کو جوش جذبے، انتھک محنت اور پارٹی کیلئے انکی بھاگ دوڑ پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔