وزراء اور پارلیمینٹیرین انتخابی مہم چلا سکیں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق میں بڑی تبدیلی

وزراء اور پارلیمینٹیرین انتخابی مہم چلا سکیں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق میں بڑی تبدیلی
وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے زریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے، قانون کے منظوری کے بعد وزراء اور پارلیمنٹرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے امیدوار کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن لڑنا کا اہل قرار دیا تھ