نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ اور بدتمیزی، جیمز فالنکر پر پابندی عائد، اب پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے

01:42 PM, 19 Feb, 2022

نیا دور
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں لاہور کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی اور سخت اودھم مچایا۔ اس پر ایکشن لیتے ہوئے پی ایس ایل نے مستقبل میں انھیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب دوبارہ  کبھی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کو پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔

خیال رہے کہ جیمز فالکنر نے کہا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے میرے معاہدے کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا۔ میں پوری مدت یہاں رہا ہوں اور وہ مجھ سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

جیمز فالکنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’”میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے پی سی بی کی جانب سے میرے معاہدے/ ادائیگیوں کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل چھوڑنا پڑا ، میں پوری مدت یہاں رہا ہوں اور وہ مجھ سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔”

https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494975761144504327?s=20&t=LipTJKh_UOO9rN-ngGVCeg

ان کا مزید کہنا تھا کہ “جانے سے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہاں بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ ہے اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی طرف سے بدنامی کا باعث ہے مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھ چکے ہوں گے”۔

https://twitter.com/JamesFaulkner44/status/1494976081581215744?s=20&t=LipTJKh_UOO9rN-ngGVCeg

جیمز فالکنر کے اس اعلان پر پی سی بی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا افسوس کے ساتھ نوٹس لیا ہے اور جلد ہی اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔

https://twitter.com/KazmiWajahat/status/1495015133197881349?s=20&t=JppRVzCUER93SntM8oKlJw

اس پر ردعمل دیتے ہوئے پی سی بی نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کی طرح جیمز فالکنر کی بھی 70 رقم ان کے دیئے گئے بینک اکاؤنٹ میں بھجوا دی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے بعد میں پی سی بی کو بتایا کہ وہ اکاؤنٹ ان کے استعمال میں نہیں ہے۔ پی سی بی نے بینک سے رقم واپس کرنے کی درخواست کی لیکن مؤخر الذکر نے رقم واپس نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1495026673414193159?s=20&t=N803jWHGnUUroiCK0w4oqg

پی سی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو ازالہ ادا کرنا پڑا، اس کے علاوہ جیمز فوکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کو مستقبل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہ کھلانے کا اعلان کردیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1494989090143539202?s=20&t=N803jWHGnUUroiCK0w4oqg

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر کے حوالے سے پی سی بی اور تمام پی ایس ایل فرنچائزز نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں انہیں پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر معاملہ الجھا۔
مزیدخبریں