شہباز اور ترین کے درمیان خفیہ ملاقات، عدم اعتماد کے نمبر مکمل: رانا ثناء، حکومت ایک بار پھر سوشل میڈیا کے پیچھے

07:58 PM, 19 Feb, 2022

نیا دور

تحریک عدم اعتماد کیلئے مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم یا بی اے پی کا ٹوٹنا ضروری ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کی اہمیت ضرور ہے لیکن صرف اسے ساتھ ملا کر اس میں کامیابی نہیں ہو سکتی۔ عدم اعتماد بھی بس آنے والی ہے اور سکرپٹ کے مطابق دیگر چیزیں بھی اپنے وقت پر سامنے آئیں گی،مزمل سہروردی



 



تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن وہ جن اشاروں کے منتظر ہیں، سب کو بھی اس کا ہی انتظار ہے۔ سنا ہے وہ اشارہ اگلے چند دن میں آ جائے گا اور حالات بدل جائیں گے، مزمل سہروردی



 



دو چار سیٹوں والے اتحادی کو گرانے میں کیا مسئلہ ہے۔ واٹس ایپ میسج کیوں نہیں جا رہا۔ میں تحریک عدم اعتماد کو اس لئے شک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ واٹس ایپ والوں نے اسے اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیا ہے یا ابھی موبائل سیٹ کا بٹن دبانا باقی ہے، رضا رومی



 



اگر بالفرض تحریک عدم اعتماد ناکام بھی ہو جاتی ہے تو اس سے عمران سرکار کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کی مثال ایسی ٹیم کی سی ہے جو جب تک کریز پر کھڑی رہے گی اس کا سکور کم ہوتا جائے گا، مرتضی سولنگی

مزیدخبریں