مبینہ انتخابی دھاندلی: فافن کا انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کا مطالبہ

فافن کا کہنا ہے کہ سرکاری الیکشن دستاویزات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کی جانچ پڑتال کی جائے۔ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز، اکاؤنٹ بیگ اور جاری بیلٹ پیپرز کے کاؤنٹر فوائل کا بھی معائنہ کرے۔

02:32 PM, 19 Feb, 2024

نیا دور

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن) نے عام انتخابات 2024 میں بڑے  پیمانے پر دھاندلی کے الزامات پر بڑھتے ہوئے تنازع کے پیشِ نظر انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم فافن نے الیکشن کمیشن سے چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چیلنج کردہ حلقوں کے نتائج کی جانچ پڑتال کرے۔ آڈٹ میں فریقین کو شامل کیا جائے۔

رپورٹ میں فافن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آڈٹ میں آزاد مبصرین اور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شامل کرے۔ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضہ ہے کہ اس مطالبے پر فوری ردِ عمل دیا جائے۔ تمام تر معاملے کی تکنیکی تحقیقات کرنا ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فافن کا کہنا ہے کہ سرکاری الیکشن دستاویزات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کی جانچ پڑتال کی جائے۔ الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز، اکاؤنٹ بیگ اور جاری بیلٹ پیپرز کے کاؤنٹر فوائل کا بھی معائنہ کرے۔

انتخابی فہرست کی مارک کاپی دیکھی جائے۔ فافن کا کہنا ہے کہ گنتی میں شامل اور خارج اور ضائع کیے گئے بیلٹ پیپرز کا بھی تجزیہ کیا جائے۔ پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست اور فارم کی مکمل دستیابی کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے میں گیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لے۔ فافن کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب ضروری ہے۔ عام انتخابات کیلئے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات رہا۔ فارم45 کی مختلف کاپیوں کی وضاحت کی جائے۔

مزیدخبریں