فارن فنڈنگ کیس سے واضح ہوگیا کہ عمران خان سلیکٹڈ ہی نہیں اسپانسرڈ بھی ہے، بلاول

03:38 PM, 19 Jan, 2021

نیا دور

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عوام کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ 2014 سے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دےسکا؟


عمر کوٹ میں علی مردان شاہ کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے واضح ہوگیا کہ یہ سلیکٹڈ ہی نہیں اسپانسرڈ بھی ہے۔


بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کیا دو سال میں فنڈنگ دینے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا؟ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کرپٹ کرپٹ کا شورکرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی ، مسائل حل کرنے کے لیے غیر جمہوری حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے کیوں نہیں بتاسکا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟ الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔
مزیدخبریں