اس بات کی اطلاع مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔
شہباز شریف نے کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر گذشتہ روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔ لیگی رہنما کی جانب سے عوام سے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
https://twitter.com/TararAttaullah/status/1483671100437454855?s=20
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ شہباز شریف دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2020ء میں کووڈ 19 میں مبتلا ہوئے تھے۔
شہباز شریف نے مارچ 2021ء میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔ انہیں کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے ایم ایس کی نگرانی میں ویکسین لگائی گئی تھی۔