'بغیر پریس کے پریس کانفرنس': مری سانحے پر عثمان بزدار کا ریکارڈ پیغام چلا دیا گیا

03:00 PM, 19 Jan, 2022

نیا دور
سانحہ مری پر وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس منسوخ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ریکارڈ پیغام پریس کانفرنس بنا کر چلا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کردی۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ریکارڈ پیغام چلا دیا گیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انکوائری رپورٹ میں غلفت اور کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس موقع پر مقامی صحافی نے لکھا کہ "بغیر پریس کے پریس کانفرنس؟"

انہوں نے مزید لکھا کہ " سانحہ مری پر ساڑھے 5 بجے رکھی گئی پریس کانفرنس منسوخ کی گئی۔ ساڑھے 6 بجے پريس کانفرنس کی جگہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا ويڈيو بیان جاری کر دیا گیا۔ نام نہاد پريس کانفرنس ميں سوالات کے ڈر سے صحافيوں کو بھی نہيں بلايا گيا"۔

https://twitter.com/syedadeelahsan/status/1483803676674252801?s=24

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹاکر انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹاکرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کردیا گیا۔
مزیدخبریں