خالد چودھری لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن، فیلوشپ آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلیٰ، پیپلز پارٹی کے بانی رکن، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم کی رسم قل گزشتہ روز ان کے چھوٹے بھائی اور ساحر ایسوسی ایٹس کے سی ای او ساحر رشید چودھری کی رہائش گاہ واقع خیابان امین ہاؤسنگ سکیم ڈیفنس روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔
قل خوانی میں معروف صحافیوں سمیت سیاسی و کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان میں مجیب الرحمان شامی، امتیازعالم، افتخار احمد، پرویز بشیر، شاعر بابا نجمی، ایم این اے رانا مبشر، پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری منور انجم، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم رضا، مشعل ساحر، احمد مجتبیٰ، بالاج ساحر، سینیئر صحافی خالد فاروقی، فراز فاروقی، فواد بشارت اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔