شیخ رشید اور فواد چودھری نے کہا تھا کہ اس ملک کی سڑکوں پر لہو بہے گا، لگتا ہے وہ موجودہ حکومت سے زیادہ دوراندیش تھے۔ جب غریب کو روٹی اور دال نہیں ملے گی تو پھر وہ یہی کرے گا، اس لپیٹ سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا، افتخار احمد
پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں بچا اور پھر ان کی شرائط بھی ماننا ہوں گی۔ موجودہ حالات پیدا کرنے میں تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ملوث ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کا پتلی تماشہ چلتا آ رہا ہے، نادیہ نقی
دال اور گندم کی اوسط میں اضافے کے لیے سیاسی لوگوں نے کام نہیں کرنا تھا بلکہ یہ سرکاری افسروں کا کام تھا۔ یہ پچاس لاکھ لوگ پاکستان کو تباہ کررہے ہیں، دنیا کا بہترین گوشت ہم پیدا کرتے ہیں اور ہمیں گوشت کھانے کو نہیں ملتا،افتخار احمد