'ن لیگ کو واضح اکثریت ملی تو مریم نواز وزیر اعظم بن سکتی ہیں'

نواز شریف کی تیسری وزارت عظمیٰ کے دور میں مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں رہ کر میڈیا سیل چلاتی رہیں اور اہم معاملات میں شریک رہیں۔ اگر ملک میں ایک ہی وقت میں باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلیٰ پنجاب ہو سکتے ہیں تو ایک ہی وقت میں باپ صدر اور بیٹی وزیر اعظم بھی ہو سکتی ہے۔

09:41 PM, 19 Jan, 2024

نیا دور
Read more!

نواز شریف کی تیسری وزارت عظمیٰ کے دور میں مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں رہ کر میڈیا سیل چلاتی رہیں اور اہم معاملات میں شریک رہیں۔ ن لیگ اگر عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی سیاسی جانشین مریم نواز کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے تجویز کر دیں۔ اگر ملک میں ایک ہی وقت میں باپ وزیر اعظم اور بیٹا وزیر اعلیٰ پنجاب ہو سکتے ہیں تو ایک ہی وقت میں باپ صدر اور بیٹی وزیر اعظم بھی ہو سکتی ہے۔ یہ کہنا ہے عامر الیاس رانا کا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا عمران خان اپنے بیان سے فوج کو اشتعال دلانا چاہ رہے ہیں، وہ ایک اور 9 مئی کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان ہر قیمت پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن 9 مئی کا خمیازہ عمران خان 8 فروری کو بھگتیں گے۔ عدالت سے اہم فیصلے آنے والے ہیں اور فوج بھی ایران کو جواب دے کر اب زیادہ بااعتماد ہو چکی ہے۔

ثاقب بشیر کے مطابق عدت کے دوران نکاح کیس پہلے تیزی سے چل رہا تھا مگر آج کے ریمارکس کے بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ اس کا فیصلہ 8 فروری سے پہلے نہیں آ سکے گا۔ لطیف کھوسہ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس سے الگ کرنے میں عمران خان کی فرسٹریشن کا عمل دخل نہیں ہے، انتخابی مہم میں مصروفیت کی وجہ سے لطیف کھوسہ کی قانونی مصروفیات میں کمی لائی جا رہی ہے۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں