جو امن بڑی محنت سے حاصل کیا، وہ سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور سیلیکٹرز کی غفلت کی نذر ہو رہا ہے: نواز شریف

02:57 PM, 19 Jul, 2021

نیا دور
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی انجینئیرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغواء انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے ، جو امن پاکستان میں ہم نے بڑی محنت سے اپنے دور میں حاصل کیا تھا وہ سیلیکٹڈ کی نا اہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1417094370705223686
مزیدخبریں