وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد چودھری نے اینکر پرسن پر حملہ کیا جس کے بعد ان کے ساتھی انہیں ویاں سے لے گئے۔
وزیراعظم نے بھی صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔ گفتگو کے دوران عمران خان نےفیصل آباد میں سمیع ابراہیم کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی عزت نفس مجروح ہو۔ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں۔ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے کر جانا کسی صورت مناسب نہیں۔