بیلجیئم، برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بم کی اطلاع

02:53 PM, 19 Mar, 2019

نیا دور
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے متصل ایک کمپنی میں بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد صورت حال سنگین رُخ اختیار کر گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو عملے سے خالی کروا لیا اور اطراف کی سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں۔

https://youtu.be/BVFS4Q64nEc

ذرائع ابلاغ کے اداروں کے مطابق، یورپی یونین کا ہیڈکوارٹر مذکورہ کمپنی سے زیادہ دوری پر نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق، فون پر بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عمارت میں موجود 40 افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا ہے، ہم نے اطراف کی سڑکیں  نقل و حرکت کے لیے بند کر دی تھیں اور دھماکہ خیز مواد کی تلاشی شروع کر دی تھی۔

حکام کے مطابق، کمپنی کے علاوہ اطراف کی تمام سڑکوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے جس کے بعد انہیں آمدورفت کے لیے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔



حکام کے مطابق، مذکورہ کمپنی یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے لیے بطور کنسلٹنٹ کام کرتی ہے تاہم کمپنی کا نام افشاء کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

 
مزیدخبریں