ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فاران کے مطابق کو بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرز جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، مسلسل تین دن اور تین راتوں سےکرونا وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
اس دوران وہ تیز بخار اور کھانسی میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد متاثرہ ڈاکٹرز کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوں گی تاہم متاثرہ ڈاکٹرز کونشتراسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹروں نے کرونا سے تحفظ کے لئے نامکمل سہولیات ہونے پر احتجاج بھی کیا ہے۔