کرونا وائرس کے ڈر سے پاکستانی قوم دم بخود ہے۔ اور ایسے میں اب خبر آئی ہے کہ سابق سینیٹر وقار گلزار کی ہمشیرہ لاہور میں کرونا وائرس پھیلانے کا باعث بنی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان ٹوڈے نے بتایا ہے کہ سابق سینیٹر وقار گلزار کی ہمشیرہ نازیہ گلزار میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں علامات ظاہر ہو چکی تھیں مگر اس کے باوجود انہوں نے ایک پوش علاقے میں واقع کیفے میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جس میں 60 سے زائد افراد شریک تھے۔ اے سی کینٹ لاہور نے بھی اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مریضہ اب میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گلزار فیملی کا گھر سیل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اب ان تمام افراد سے رابطہ کرکے انکے ٹیسٹ کر رہا ہے جو اس خاتون سے رابطے میں رہے ہیں۔