اب ایک ایسا ہی اور واقع سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ای میل کا عکس وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق بینک آف پنجاب کی چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع برانچ میں سٹاف کے 2 ممبران کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے جس کے بعد سٹاف کے دیگر ممبران بھی کرونا انفیکشن کے خطرے میں ہیں۔ اور اسی خدشے کے پیش نظر پوری برانچ کو بند کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/RAShahzad1/status/1240574310231814144
جبکہ مذکورہ ای میل بھیجنے والے کا تعارف مسلم کمرشل بینک کے ریجنل آپریشن مینجر کے طور پر درج ہے اور مذکورہ ای میل ایک انتباہی ای میل ہے۔
اس بابت بینک انتظامیہ کا موقف جاننے کے لئے جب نیا دور نے ترجمان پنجاب بینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے سختی سے اس واقعے کی تردید کی ہے