’کوئی مستعفی نہیں ہوگا، حکومت کو کسی سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے‘ الیکشن کمیشن ڈٹ گیا

07:45 AM, 19 Mar, 2021

نیا دور
حکومت کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا ممبران الیکشن کمیشن حکومت کے مطالبے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔


الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔


یاد رہے کہ وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ سے الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کو مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزیدخبریں