فیصل واوڈا جب گاڑی میں بیٹھنے لگے تو سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ان سے پوچھا کہ ’واوڈا صاحب آپ نے امریکی شہریت کب چھوڑی؟‘ اس سوال کا جواب دینے کی بجائے فیصل واوڈا نے مطیع اللہ جان کی نقل اتارنا شروع کر دی اور کہا کہ آپ آج ایک وی لاگ بنائیں ،اس میں مصالحہ ڈالیں اور شان کا مصالحہ بھی ڈالیں اگر پیسے کم ہوں تو مجھ سے لے لیں۔
مطیع اللہ جان اپنے سوال پر اصرار کرتے رہے مگر فیصل واوڈا کوئی بھی جواب دئیے بغیر چلے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے اس سوال کا جواب دینے کی بجائے اپنے ٹوئیٹر پر مطیع اللہ جان کی کردار کشی شروع کر دی اور کہا کہ انہوں نے مطیع اللہ جان کو بے نقاب کر دیا اور وہ آئندہ بھی دیگر صحافیوں کو بے نقاب کریں گے۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1372439713957707776
فیصل واوڈا کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی جانب سے حرف تنقید بنایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1372597377018773506
صحافی فخر درانی نے لکھا کہ ٹوئیٹر پر مسٹر واوڈا ٹاپ ٹرینڈ ہے وجہ دیکھی تو پتہ چلا کہ مطیع اللہ جان کے سوال پر فیصل واوڈا کی بدتمیزی کی ویڈیو چل رہی ہے۔ اس شخص نے ایک سال تک مجھے جواب نہیں دیا۔ عدالتیں پوچھتی رہی انہوں نے ان کو 15 ماہ تک جواب نہیں دیا ، الیکشن کمیشن کو کئی جواب نہیں دیا ، کیونکہ ان کے پاس جواب ہے ہی نہیں ، ویسے کہیں تو میں جواب دے دوں۔
https://twitter.com/FrehmanD/status/1372815220997955585
تاہم بعد میں فیصل واوڈا کی اسی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس اور ری ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈا سے وہی سوال دہرایا کہ ’انہوں نے امریکی شہریت کب چھوڑی؟‘
https://twitter.com/Benazir_Shah/status/1372780504424935424
https://twitter.com/aimaMK/status/1372633086601658382