https://twitter.com/RizwanGhilzai/status/1504869967652704257
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گو پانگ بھی باغیوں میں شامل ہو گئے۔مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے عامر بلال گوپانگ نے حلفاَ ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی سے ایک روپے نہیں لیا۔
اس حوالے سے وزراء کی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔میں تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جو بھی فیصلہ کروں گا اپنے ضمیر اور اپنی عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کروں گا۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1504800135263391748
انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال قبل جب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تو میرا خیال تھا کہ ہم لوگوں کے مسائل حل کریں گے، ان کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم نے ساڑھے تین سال میں کوئی کام نہیں کیا۔میں حلقے میں کسی کا بھی کوئی کام نہیں کروا سکا۔جب میں عوام کو مہنگائی میں پستے ہوئے دیکھتا ہوں تو بتائیں مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہئیے۔
عامر طلال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی ضرور جاؤں گا اور اپنے ضمیر سے متعلق فیصلہ کروں گا۔
جبکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے نجیب ہارون وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ملک، پھر قوم اور پھر پارٹی ہے، ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو چکا۔ نجیب ہارون کے مطابق وزیر اعظم ملک و قوم کو موجودہ سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہو کر اسد عمر، شاہ محمود قریشی یا کسی اور کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کر دیں۔ جبکہ عمران خان قومی اسمبلی کا حصہ رہیں اور نئے سرے سے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔