مولانا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صدر ہونگے

01:39 PM, 19 Mar, 2022

نیا دور
صحافی عمران ریاض خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی جانب سے صدر پاکستان ہوں گے۔ اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

دوسری جانب سلیم صافی نے کہا کہ اپوزیشن کے مسلم لیگ ق سے معاملات طے ہو چکے ہیں، پرویز الہی کو وزیر اعلی بنایا جائے گا۔ زرداری اور فضل الرحمان گارنٹر ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی زرداری صاحب کے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ ان کی قیادت کراچی واپس آکرمعاملات کو عملی شکل دے دی۔ ان معاملات میں شہباز شریف اور مولانا گارنٹر ہیں۔

https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1505105464446574592?s=20&t=lFGbNrwm3iBbJra6mY69Eg

سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان جو صورتحال بنارہے ہیں،اور اس کو مارچ امر بالمعروف کا نام دے رہے ہیں،تو اپوزیشن اپنے مارچ کو نہی عن المنکر کا نام دے سکتی ہے،اور مولانا فضل الرحمان اور ان کے لوگ ان معاملوں میں پی ٹی آئی سے دو قدم آگے ہیں،تو مجھے نہیں لگتا عدلیہ اور دیگر ریاستی ادارے اسلام آباد میں اس طرح کا میدان سجنے دیں گے، مارچ ہونے پر ملک کا نقصان تو ہوگا ہی عمران خان کا بھی ہوگا،ہرصورت میں نقصان عمران خان کا ہوگا۔


سلیم صافی نے واضح کیا کہ معاملات اتنے آگے جاچکے ہیں کہ اب واپسی کا سوال نہیں،میزبان نے کہا کہ ایسا بھی ہوسکتا معاملہ پارلمنٹ تک نہ جائے، کیونکہ حکومت کہہ چکی ہے،اور اپوزیشن بھی کہہ چکی ہے دگنے افراد لانے کا تو کہیں آپس میں تصادم نہ ہوجائے، تو بات کیا پارلیمنٹ تک جائے گی؟

سلیم صافی نے کہا کہ اس طرح صورتحال عمران خان کے لئے مزید خطرناک ہوسکتی ہے،عمران خان کی ڈیمانڈ یہ ہی کہ ان کو بچانے کیلئے اسی طرح کی مداخلت کی جائے جس طرح کی ماضی میں کی گئی تھی،جبکہ عمران خان کو جواب ملا ہے کہ ادارے صرف اپنا آئینی کردار ادا کرینگے۔
مزیدخبریں