اپنے ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ گنڈاسے، برچھیاں، تلواریں اور تیر جن کے پاس ہیں، انہوں نے اگر آپ پر برسانے شروع کر دیئے تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو خیر آپ نے کبھی پوچھا ہی نہیں، لیکن رہنے دیں کوئی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے رحمت اللعالمین کانفرنس بنائی لیکن اس میں سب سے بڑے عاشق کو نہیں پوچھا۔ لیکن اس معاملے پر بھی کوئی بات نہیں۔ میں بس اتنا پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک کام آپ اور مت کیجئے اور وہ یہ کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین صاحب کو کبھی آرمی چیف نہ لگائیے گا۔
عامر لیاقت حسین کا عمران خان کو دیئے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ اگر جاتے جاتے آپ یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کیخلاف سے خطرناک آواز میری اٹھے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ اور پوری پاک فوج کسی ایک شخص کی بات نہیں کرتی ہے۔
https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1505183150385041408?s=20&t=s6pcsXW5TNJNFzrvkMODRA
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج کا پورے کا پورا ادارہ ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے۔ اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی جو خدمات ہیں، بلوچ رجمنٹ سے لے کر پاک فوج کا سربراہ بننے تک وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک وقوم کیلئے دی گئی خدمات کو کسی صورت بھلا نہیں سکتے۔ اگر آپ نے ایسا اقدام اٹھایا کہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف لگایا تو پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی۔
عامر لیاقت نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس کو آپ غیر جمہوری بات نہ سمجھے گا، ہم نے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ووٹ دیئے تھے۔ آپ کو دیئے تھے ہم نے 176 اور انھیں دیئے تھے 342، ووٹ کو اس سے زیادہ عزت دینے کی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔