برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی

06:52 AM, 19 May, 2020

نیا دور

آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کرونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کرونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی لیکن ان بندروں میں بھی کرونا وائرس اس مقدا ر میں پایا گیا جتنا کہ ویکسین نہ لینے والے تین بندروں میں تھا۔ اس ناکامی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ 


دوسری جانب کرونا کے خلاف برطانیہ میں ناکامی مگر امریکا میں کامیابی کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

امریکا کے قومی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کورنا ویکسین کی تیاری کے لیے کام کرنے والی امریکی کمپنی موڈرنا کا کہنا ہےکہ ان کی تجرباتی ویکسین ایم آر این اے 1273 سے ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں جو مریضوں میں کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں۔


این آئی ایچ کے مطابق ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ویکسین سے پیدا اینٹی باڈیز ایسے مریضوں کے اینٹی باڈیز جیسی ہیں جو کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تاہم ابھی اس کے مزید تجربات کرنے کی ضرورت ہے اور مزید مراحل طے کرنے کے بعد ہی اس کے استعمال کے منصوبے اور طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔ 
مزیدخبریں