مسلم لیگ ن کی حکومت مشکل میں پی ٹی آئی ٹرن کوٹ فیصلہ | بلاول کا دورہ امریکہ | پی پی پی اور ایم کیو ایم حکومت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

10:31 AM, 19 May, 2022

نیا دور

حکومت کا اس سیاسی گرداب سے نکلنا بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو ختم کرنے کا اقدام اٹھانا ہی تھا تو ملک کی معاشی صورتحال کو سٹڈی ہی کر لیا جاتا۔ پنجاب کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ان کو پتا ہونا چاہیے تھا کہ مخالف فریق جان نہیں چھوڑے گا اور اسے ہر سطح پر لے کر جائے گا،افتخار احمد



 



یہ بات طے ہے کہ اگر بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو آئی ایم ایف کبھی پاکستان کی بات کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اور اگر ایسا ہوا تو پھر ناصرف چین، سعودی عرب اور قطر بھی بات نہیں سنے گا۔کیا موجودہ حکمرانوں کو اس بات کا علم نہیں تھا، افتخار احمد



 



اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا تھا کہ ہم اب نیوٹرل ہیں اور ہمارا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن دوسری جانب ایسے سیاستدان جن کی سیاست ہی اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتی ہے اور وہ اس کے بغیر کچھ نہیں، ان کو دیکھا جائے تو منظر نامہ کچھ اور ہی نظر آ رہا ہے، کامران بخاری



 



پرو اسٹیبلشمنٹ لوگوں نے ایسا جارحانہ انداز اختیار کرلیا ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی منشا نہیں ہے۔ ان سیاستدانوں کا عمران خان کیساتھ ڈٹے رہنا اس بات کی علامت ہے کہ اندرون خانہ کوئی اور میسجنگ ہو رہی ہے۔ جس میں ان سیاستدانوں سے کہا جا رہا کہ وہ اپنے بیانیہ پر ڈٹے رہیں، کامران بخاری

مزیدخبریں