219 کلو میٹر کی رفتار سے گیند، کیا حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

10:37 AM, 19 Nov, 2021

نیا دور
219 کلو میٹر کی رفتار سے گیند، کیا حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بالر حسن علی کی گیند 219 کے ایم ایچ کی سپیڈ پر پنچ گئی، اس کے بعد کہا جانے لگا کہ حسن علی نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔



تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بلنگلہ دیش سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی بولرز نے بہترین بولنگ کر کے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈالا۔


شروع میں تو بنگلادیش بہت مشکل میں نظر آئی لیکن آخر میں اچھی بیٹنگ کر کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ اپنے 4 اوورز میں حسن علی نے بہترین بولنگ کی اور 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دراصل میچ کے دوران مشین سے غلطی ہوئی تو حسن علی کی گیند 219 کے ایم ایچ کی سپیڈ پر پہنچ گئی۔ یہ سپیڈ مشین کی غلطی تھی اس سے قبل مشین نے پاکستانی سپینر محمد نواز کی گیند کی سپیڈ بھی 145 کے ایم ایچ بتائی تھی جو کہ غلط ہے۔



سوشل میڈیا نے یہ دیکھنے میں ذرا بھی دیر نہ کی اور حسن علی وائرل ہو گئے۔

https://twitter.com/WarriorsKPL/status/1461626197062914053

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1461624119846313984

https://twitter.com/idanishali_/status/1461631684474912770
مزیدخبریں