حماد اظہر نے جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کو مناظرے کا چیلنج کر دیا

11:21 AM, 19 Nov, 2021

نیا دور
وفاقی وزیر حماد اظہر نے جیونیوز کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی گیس کے معاملے پر شاہ زیب خانزادہ کو بحث کیلئےچیلنج کرتاہوں۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرا چیلینج ہےکہ ایک غیر جانبدار اینکر اور آزاد ماہرین کے ہمراہ ایل این جی اور گیس کے معاملے پر مجھ سے مناظرہ کرلیں اور مسلسل روک ٹوک/مداخلت، آواز کے کنٹرول اور ٹیلی پرامپٹر پر پہلے سے تیار شدہ اسکرپٹ پڑھنے کی بجائے عوام کو آزاد بحث سننے اور فیصلہ کرنے کا موقع دیں۔

https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1461590641599819778

دوسری جانب جیو نیوز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر انرجی حماد اظہر نے جیو نیوز کی جانب سے 5 دفعہ بلائے جانے کے باوجود پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں شرکت نہیں کی۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں سردیوں میں گیس کے بحران پر آنے کا وعدہ کرکے گئے مگر 5 دفعہ بلانے کے باوجود بھی نہیں آئے۔

جیوز نیوز کے مطابق پروگرام کے میزبان شاہ زیب خان زادہ نے حکومتی رپورٹس اور حقائق پر مبنی 5 سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ، ایل این جی ٹرمینلز کی کیپیسٹی کے مطابق استعمال نہ کرنے، تاخیر سے ٹینڈر، گیس پائپ لائن اور نئے ٹرمینل پر اب تک کام شروع نہ ہونے کا جواب وزیراعظم وزیر توانائی سے لیں۔
مزیدخبریں