آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی جس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔ اس پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

05:08 PM, 19 Nov, 2024

نیوز ڈیسک

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار تھے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

واضح رہے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔

مزیدخبریں