تبدیلی سرکار کی تبدیلی کالعدم قرار، اعلیٰ عدالت کا حکومت کے خلاف فیصلہ

07:25 AM, 19 Sep, 2019

نیا دور
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی حکومت کے اہم فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔



یاد رہے کہ حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں برطرف کردیا تھا۔ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو برطرفی کے حکم پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔
مزیدخبریں