نواز شریف نے بھی ٹوئٹر جوائن کر لیا

02:41 PM, 19 Sep, 2020

نیا دور
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ٹوئٹر پر سرگرم ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کے عوام سے  رابطے میں  رہنے کے لئے ٹویٹر پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنا اکاونٹ بنا لیا ہے۔

 

انہوں نے نواز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ بھی کیا اور چند ہی منٹ میں اس اکاؤنٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فالو بھی کر لیا۔ انکا ٹویٹر ہینڈل @NawazSharifMNS  ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کو ٹوئٹر پر 56 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور وہ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نواز کی مقبول ترین رہنما ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1307322797769863169

پاکستان میں سب سے زیادہ فالؤر وزیر اعظم عمران خان کے ہیں جنہیں 1 کروڑ 24 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔ شہباز شریف کو 51 لاکھ، پرویز مشرف کو 24 لاکھ جب کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 39 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل کے ٹی وی چینلز کو نواز شریف کا خطاب نشر کرنے پر پیمرا کی جانب سے کارروائی کی دھمکی دیے جانے کے بعد مسلم لیگ نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کا خطاب مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس اعلان کے فوراً بعد چند ہی منٹ میں #TwitterWelcomesNawazSharif کا ٹرینڈ ملک بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

نواز شریف نے اپنے اکاونٹ سے پہلی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ووٹ کو عزت دو جسے اس وقت ہزاروں مرتبہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔

https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1307332935050301441
مزیدخبریں