Type to search

انٹرٹینمنٹ خواتین

دبئی حکام نے اداکارہ میرا کا پاسپورٹ ضبط کر لیا

اداکارہ میرا اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ دبئی حکام نے ضبط کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا ہے۔ اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *