Type to search

انصاف بڑی خبر بین الاقوامی سیاست فيچرڈ قومی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 50 سال بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست کا سامنا، کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے اور مقبوضہ وادی میں کرفیو کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا نے کہا تھا کہ قوی امکان ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں بند دروازے کے پیچھے 16 اگست کو زیر بحث آئے۔

بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اقوام متحدہ و دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *