Type to search

خبریں فيچرڈ

گلگت؛ ٹریفک حادثہ میں مرنے والے 2لڑکوں کے خاندان نے کار سوار سیاح کو معاف کر دیا

گلگت:علاقائی روایات ،انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ٹریفک حادثہ میں مرنے والے 2لڑکوں کے خاندان نے کار سوار سیاح کو معاف کر دیا۔

لاہور کے رہائشی عثمان سلیم جولائی کے آخری ہفتہ میں اپنے خاندان کے ہمراہ وادی ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ سیاح خاندان واپس لاہور آ رہاتھا کہ چلات سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی کار موٹرسائیکل سوار2 لڑکوں سے ٹکرا گئی جس سے 14سالہ شیان اور22 سالہ کاشف موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے عثمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خوشیوں سے بھرا گھر پل بھر میں غم میں ڈوب گیا لیکن علاقائی روایات کے تحت مقامی لوگوں نے عثمان کی بیوی اور بچوں کو رہائش اور کھانا وغیرہ فراہم کیا، دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد لواحقین خاندان کے افراد تھانہ آئے اور جذبہ خیرسگالی اور اپنی علاقائی روایات کے مطابق سیاح عثمان کو معاف کر دیا۔

اگرچہ عثمان سلیم اسلامی قانون کے مطابق خوںبہا دینے کیلیے تیار تھے مگر مرنے والوں کے والدین نے سیاح کو معاف کردیا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *