Type to search

انسانی حقوق ریاستی دہشت گردی سیاست فيچرڈ قومی

”کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی“

مودی سرکار میں ہندو توا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

عمران خان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہندو بالادستی کی خواہاں فاشسٹ مودی سرکار کو سمجھنا چاہیے کہ برتر عسکری قوت کے ذریعے فوجوں، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دینا ممکن ہے مگر تاریخ شاہد ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کیلئے یکجا ہو کر موت کے خوف سے چھٹکارا پالے تو کوئی قوت اسے اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار میں ہندو توا کا پجاری ٹولہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے تمام سفاکانہ حربوں اور ہتھکنڈوں سمیت منہ کے بل گرے گا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا گلہ گھونٹنے کی ان کی تمام کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام سات بجے ہوگا۔ سلامتی کونسل کے صدر کے ترجمان نے اجلاس کی تصدیق کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے بعد بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں صرف سلامتی کونسل کے ارکان شریک ہوں گے۔ جب کہ پاکستان اور بھارت کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *