Type to search

فيچرڈ قومی

پلاسٹک بیگ پر پابندی مہم دیگر شہروں تک پھیلانے کی ہدایت

کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت پلاسٹک بیگ پر پابندی مہم کو ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے احکامات جاری، اس اقدام سے ماحولیات آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ماحولیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر طبقے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، پلاسٹک بیگ پر پابندی مہم میں عوام کا مثبت ردعمل نہایت حوصلہ افزا ہے، اس مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے طلبا کی بھرپور شرکت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنایا جائے، پلاسٹک بیگ پر پابندی مہم کو ملک کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے۔

امین اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے آغاز میں ہی نہایت حوصلہ افزا نتائج موصول ہوئے، الیکٹرک وہیکلز کے ضمن میں پالیسی مرتب کر لی گئی ہے جو جلد کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس منصوبے کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا، منصوبے سے ہریالی، صفائی کے معیار پر شہروں اور مضافاتی علاقہ جات کی درجہ بندی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12، خیبرپختونخوا کے 7 شہروں میں منصوبے کو شروع کیا جائے گا جب کہ کل شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کے دوران 3 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *