Type to search

جرم خبریں فيچرڈ

لاہور میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

غیرت کے نام پر قتل کی دوہری واردات کا واقعہ سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ جہاں کائنات اور اس کا شوہر اسد اپنے ماموں کے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بھائی گل شیر بھی موقع پر آن پہنچا۔ ملزم گل شیر عرف گلو نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسد اور کائنات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی اور گوجرانوالہ میں رہائش پزیر تھے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *