LOADING

Type to search

خبریں خواتین عجیب و غریب فيچرڈ

شوہر حد سے زیادہ محبت کیوں کرتے ہیں؟ بیوی نے طلاق مانگ لی

ہر شادی شدہ خاتون چاہتی ہے کہ اسکا شریک حیات اس کا خیال رکھے اور محبت کرے تاہم  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہیں شوہر کی جانب سے لاڈ اور پیار میں رکھے جانے پر اعتراض ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ شوہر ان سے کم سے کم ایک دن کے لیے جھگڑا کریں۔

شوہر کی جانب سے کبھی بھی جھگڑا نہ کرنے اور انتہائی اطاعت والی زندگی گزارے جانے کی وجہ سے خاتون نے تنگ آکر ان سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ ان کا شوہر ان کی جانب سے ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور تو اور وہ ان کے لیے کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔

خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کئی دوستوں اور رشتہ داروں نے بیوی کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرنے کے مشورے بھی دیے، تاہم وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

 

 

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *