LOADING

Type to search

سیاست قومی

وزیراعظم عمران خان کا فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے پر اب فواد چوہدری کو تعینات کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے ترجمان کے ساتھ فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *