Type to search

احتجاج ریاستی دہشت گردی قومی

آزاد کشمیر اور پاکستان کے صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ

سینٹرل یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ شروع کردیا۔ موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں کے صحافی شریک ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو کام نہ کرنے دینے اور اخبارات و نیوز چینلز کی بندش کیخلاف یہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی اپنے ساتھ لے کر چکوٹھی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس یہ سامان ایل او سی سے مقبوضہ کشمیر بھیجے جہاں کئی روز کے کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن کیوجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *