Type to search

سیاست فيچرڈ قومی

وسیم اختر اور فیصل واوڈا کے درمیان لفظی جنگ جاری

میئر کراچی وسیم اختر اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے، فیصل واوڈا کے بیان پر میئر کراچی بھی میدان میں آگئے ہیں۔

کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مزار کے انتظامات اچھے ہیں، آئندہ سال انتظامات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ فیصل واوڈا ان گائیڈیڈ میزائل ہے، میرے پاس اُن کی بیوقوفی کا جواب نہیں ہے، وزیراعظم انہیں کنٹرول کریں۔

وسیم اختر نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں، اگر وفاقی وزراء کو لگام نہیں دیا گیا تو ہمیں بھی ساتھ رہنے کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *