LOADING

Type to search

سیاست فيچرڈ قومی

ارشد شریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور آموں کی پیٹیاں

پاکستان کے سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بھیجا گیا آموں کا تحفہ واپس وزیراعلیٰ ہاؤس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سرادر عثمان بزدار کی جانب سے ٹی وی اینکرز کو سرکاری خزانے سے آموں کی پیٹیاں بطور تحفہ بھیجی گئیں۔ ان آموں کی پیٹیوں میں سے 2 پیٹیاں اینکر پرسن ارشد شریف کو بھی بھجوائی گئی۔

ارشد شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی آموں کی پیٹیاں شکریہ کے ساتھ واپس کردی اور اپنے پارسل پر ایک نوٹ بھی تحریر کیا۔ ارشد شریف نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ یہ یتیم اور بے گھر لوگوں کے لیے استعمال ہونے چاہیے۔

ارشد شریف کے نوٹ میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے، انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری خزانے کا استعمال کر کے بھیجا گیا تحفہ اچھا نہیں لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی حکومتی دفتر سے تحفہ وصول نہیں کرتے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *